چودھری محمد ناصر چیمہ کا 2 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)پی ٹی آئی کے سینئر ر ہنما اور سابق ایم پی اے چودھری محمد ناصر چیمہ نے دو حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔۔۔
جس میں گوجرانوالہ شہر کے حلقہ این اے 78 میں خرم دستگیر خان کے مقابلے میں اور گکھڑ ، وزیر آباد و گردونواح پر مشتمل صوبائی حلقہ پی پی 35 ہوگا جہاں سے الیکشن میں حصہ لیا جائے گا ،میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے ٹکٹ ہولڈرزکو سیاسی میدان صاف ہونے کی خوش فہمی ہے لیکن ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی اور عوام نون لیگی امیدواروں کو مسترد کردیں گے دونوں حلقوں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کیا ہے تاہم وہ حلقوں کے حتمی انتخاب بارے چودھری حامد ناصر چٹھہ ، میاں طارق محمود اور رانا بلال اعجاز سے مشاورت کررہے ہیں جن کی رائے کے بعد ہی باضابطہ اعلان جاری کیا جائے گا اور میں قومی اور صوبائی دونوں حلقوں سے جیت کر دکھاؤں گا ، انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہمارے ملک کے ماتھے کا جھومر ہے ، پاک فوج کے شہدا کی قربانیاں پوری قوم کے لئے مشعل راہ ہیں ، نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ پاک فوج کی قربانیوں کا احساس کرے ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان عدالتوں سے باعزت بری ہوں گے اور انشاء اللہ آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہوگا ۔