ڈسکہ، گردونواح میں بھکاریوں کی یلغار،علاقہ مکین پریشان

موترہ(نامہ نگار)ڈسکہ اور گردونواح میں بھکاریوں کی یلغار، علاقہ مکین پریشان، اعلیٰ حکام نوٹس لیں علاقہ کی سیاسی وسماجی حلقوں کی دہائی گزشتہ کئی ماہ سے علاقہ میں بھیک مانگنے والوں کی تعدا دمیں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔۔۔
جس میں زیادہ تعداد نوجوان لڑکیوں اور چھوٹے چھوٹے بچے بچیوں کی ہے جنہوں نے سودا سلف خریدنے والے شہریوں کے ناک میں دم کررکھا ہے مانگنے والے بچے بچیاں زبردستی ہر آنے جانے والے خریداروں کو کپڑوں سے پکڑ کر بھیک مانگتے نظر آ تے ہیں ان مانگنے والوں میں کچھ جرائم پیشہ عناصر بھی ہو تے ہیں جو مانگنے کیساتھ چوریاں بھی کرتے ہیں علاقہ کی سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے ۔