سموگ کے تدارک کیلئے اقدامات جاری ہیں :سند س ارشاد

سموگ کے تدارک کیلئے اقدامات جاری ہیں :سند س ارشاد

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سند س ارشاد نے کہا ہے ضلع بھر میں سموگ کے تدارک کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کی جانب سے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔

فصلوں کی باقیا ت جلانے ، دھواں چھوڑنے والے بھٹوں،گاڑیوں اور صنعتی اداروں کے مالکان کو اب تک 89لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ 27افراد کے خلاف مقدمات درج ،4صنعتی ادارے اور 19بھٹوں کو سیل کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر نے ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے افسروں سمیت محکمہ زراعت اور ماحولیات کے افسروں کو ہدایت کی کہ سموگ کے تدارک ، بچاؤ اور انسداد سموگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انسداد سموگ کے تدارک اورمختلف محکموں کی جانب سے کی جانے والی کارر وائیوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام میونسپل کمیٹیوں کے افسروں کو ہدایت کی کہ شہری علاقوں میں تمام سڑکوں اور یگر عوامی مقامات پر پانی کا چھڑکاؤ بھی مختلف اوقات میں جاری رکھا جائے ۔ اجلاس میں بتایا گیا اب تک فصلوں کی باقیات جلانے پر 24افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے 41لاکھ70ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں