حافظ آباد:مردم شماری ڈیوٹی ، اساتذہ کو معاوضہ نہ مل سکا

حافظ آباد:مردم شماری ڈیوٹی ، اساتذہ کو معاوضہ نہ مل سکا

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )مردم شماری پر ڈیوٹی دینے والے اساتذہ/سرکاری ملازمین کو 6ماہ کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بھی معاوضہ نہ مل سکا جس کی وجہ سے اساتذہ اور ملازمین پریشان ہوکر رہ گئے ۔

متحدہ محاذ اساتذہ کے ضلعی چیئرمین ریاض احمد تارڑ نے کہا ہے کہ قریباًچھ ماہ قبل ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اساتذہ کی ساٹھ دن کے بجائے 90دن کیلئے مردم شماری پر ڈیوٹی لگائی گئی لیکن انہیں ابھی تک پچاس فیصد معاوضہ بھی ادانہیں کیا گیا ۔انہوں نے پنجاب حکومت کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کومتنبہ کیاکہ معاوضہ کی ادائیگی میں تاخیری ہتھکنڈوں کو ختم نہ کیا تو اساتذہ ڈی سی آفس کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں