گجرات:ڈیلرز کو یوریا کھادکی ڈیمانڈ پوری کرنے کی ہدایت

گجرات:ڈیلرز کو یوریا کھادکی  ڈیمانڈ پوری کرنے کی ہدایت

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا ہے کہ کھاد ڈیلرز حکومت پنجاب کے مقرر کردہ ریٹ کے مطابق فروخت کریں،ڈیلر مارکیٹ میں ڈیمانڈ کے مطابق یوریا کھاد کی فراہمی یقینی بنائیں۔۔۔

کسی فرد کو کھاد کی ذخیر اندوزی و گراں فروشی کی اجازت نہیں دی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھاد ڈیلرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ڈیلرز مارکیٹ میں کھاد کی کمی نہ آنے دیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں