تاجروں کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات ،لاک ڈائون پر تشویش

 تاجروں کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات ،لاک ڈائون پر تشویش

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار )مرکزی انجمن تاجران کے صدر جاوید بٹ کی قیادت میں تاجر برادری کے وفد نے ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات گجرات میں سموگ اور لاک ڈائون کے حوال ے سے کی گئی۔ جاوید بٹ نے بتایا گجرات کی تاجر برادری سموگ لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کرنا چاہتی تھی لیکن میں نے اپیل کی کہ ڈپٹی کمشنر سے رابطہ کرتا ہوں ۔ جاوید بٹ نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ گجرات چھوٹا شہر ہے یہاں سموگ بہت کم ہے یہاں مارکیٹس شام 6 بجے بند ہو جاتی ہیں ، سمارٹ لاک ڈائون تاجر برادری کا معاشی قتل عام ہے جس سے کاروبار بالکل ٹھپ ہو گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین نے بتایا کہ میں نے پہلے بھی پوری کوشش کی ہے کہ گجرات میں سموگ کم ہے لاک ڈاؤن نہ ہو لیکن جب پنجاب حکومت نوٹیفکیشن جاری کر دے تو عمل کرانا ہمارا فرض ہے ، آپ کے مطالبات جائز ہیں ،آپ کی تجاویز پنجاب حکومت تک پہنچاؤں گا تاکہ آپ کیلئے بہتر فیصلہ ہو ، تاجر انتظامیہ گاڑی کے دوپہیے ہیں، میری پوری کوشش ہو گی معاملات حل ہو جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں