باغبانپورہ:شہری کاواسا ملازم سے جھگڑا،مقدمہ درج

باغبانپورہ:شہری کاواسا ملازم سے جھگڑا،مقدمہ درج

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) مہنگائی کے ستائے شہری نے واسا کا بل دینے کیلئے جانے والے سرکاری ملازم سے جھگڑا شروع کر دیا جس پر شہری کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ باغبانپورہ کے علاقہ میں بِل تقسیم کرنے پر نعیم عرف مٹھو نامی شخص واسا ملازمین سے دست و گریبان ہو گیا جس وجہ سے اس کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ۔ واسا حکام کا کہنا تھا کہ سائل نے کارِ سرکار میں مداخلت کی اور ملازمین کو جان سے مارنے کی سنگین دھمکیاں دی تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں