راہوالی :ڈرائیور اور ساتھیوں نے رکشہ سوار لوٹ لئے

 راہوالی :ڈرائیور اور ساتھیوں  نے رکشہ سوار لوٹ لئے

راہوالی (نمائندہ دنیا ،نامہ نگار)ساتھیوں سے ملکر سواریوں کو لوٹنے والے رکشہ ڈرائیور کو موٹر وے پولیس نے قابو کرلیا ۔

کشمیریاں گودام روڈ پسرور کا رہائشی ارشد اپنی بیوی کے ہمراہ ساڑھے چار بجے دن ظفر علی چوک سے گوجرانوالہ جانے کیلئے رکشہ پر بیٹھے جس میں دو نوجوان پہلے بیٹھے ہوئے تھے ، آگے موٹر سائیکل پر بھی ملزم سوار تھے ، انہوں نے جنڈیالہ ڈھاب والا کے پاس نہر پر رکشہ روک لیا اور ارشد کی جیب سے 51ہزار روپے نکال لئے اور خاتون کے زیورات اتروا لئے ،بعد ازاں رکشہ بھگا کر فرار ہو گئے ، اطلاع پر موٹر وے پو لیس نے تعاقب شروع کر دیا اور کچھ ہی دیر میں رکشہ پکڑ لیا، دوران تلاشی ملزموں سے رقم اور ٹاپس نکل آئے جبکہ موٹر سائیکل سوار فرار ہو گئے ،پولیس نے رقم اور زیورات ارشد کے حوالے کر دئیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں