سمبڑیال:اب گاؤں چمکیں گے پروگرام ناکامی سے دوچار

سمبڑیال:اب گاؤں چمکیں گے پروگرام ناکامی سے دوچار

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )پنجاب حکومت کا اب گاؤں چمکیں گے پروگرام مقامی انتظامیہ کی نااہلی سے سمبڑیال شہر وگردونواح میں نا کام ہو گیا۔۔۔

شہر بھر اور دیہات میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ،نالیوں کی بندش سے پانی گلیوں اوربازاروں میں بہہ رہا ہے ،دیہات میں انتظامیہ کوڑا اٹھا نہیں رہی، گندگی اور بدبونے شہریوں کا جینا محال کر دیا ۔ ڈھم بلگن ، جیٹھی کے ، بھوپالوالہ ،ساہووالہ ، بیگووالہ ،رندھیر ،ماجرہ و دیگر بڑے چھوٹے دیہات میں صفائی ستھرائی اورنکاسی آب کا کوئی بندوبست نہیں۔ انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث دیہات میں صفائی کی حالت پہلے سے بھی ابتر ہو گئی ، سارے کا سارا پروگرام فوٹو سیشن تک ہے ، کہیں چیک اینڈ بیلنس نہیں۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں