نائب صدر تحصیل بار کونسل پنڈی بھٹیاں کے گھر پر حملہ

 نائب صدر تحصیل بار کونسل پنڈی بھٹیاں کے گھر پر حملہ

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)نائب صدر تحصیل بار کونسل پنڈی بھٹیاں اور سینئر صحافی بدر منیر اسلام کے گھر درجن کے قریب مسلح افراد نے دھاوا بول دیا ، خواتین اور بچوں کو یرغمال بنالیا ،ایک بچے کو اغوا کرنے کی بھی کو شش کی ۔

شانی گجر گینگ نے گھر پر دھاوا بول دیا، خواتین ہمسایوں کے گھر چلی گئیں جس پر ملزم وہاں بھی پہنچ گئے ، اہل محلہ نے منت سماجت کر کے جان چھڑائی ، ملزم دھمکیاں دیتے فرار ہو گئے ۔ مقدمہ درج کر نے کے با وجود پولیس کسی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں