اندرون شہر ہوائی فائرنگ ،پولیس قابوپانے میں ناکام

اندرون شہر ہوائی فائرنگ ،پولیس قابوپانے میں ناکام

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) اندرون شہر ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اورسٹی ڈویژن پولیس اسلحہ برداروں پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی۔

بتایا گیا ہے کہ تھانہ دھلے،ماڈل ٹاؤن ،سبزی منڈی ،باغبانپورہ ، گرجاکھ اور کھیالی کے علاقوں میں شادی اور دیگر تقریبات پر ہوائی فائرنگ کا سلسلہ نہ رک سکا ۔ذرائع نے بتایا کہ گوجرانوالہ میں اسلحہ رکھنے کا رجحان روز بروز بڑھتا جا رہا ہے اور وارداتوں میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے ،اندرون شہر رات گئے تک فائرنگ کے سلسلے کے باعث شہریوں کی زندگیاں اجیرن بن چکی ہیں جبکہ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اسلحہ کی نمائش کرنیوالے کسی شخص کو نہیں چھوڑا جائے گا اور اب تک اسلحہ کی نمائش کرنے والے 100کے قریب ملزموں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں