پولیومہم جاری ،دوسرے روز کی رپورٹ کا اجراء نہ ہو سکا

پولیومہم جاری ،دوسرے روز کی رپورٹ کا اجراء نہ ہو سکا

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) دوسرے روز بھی پولیو مہم بھرپور طریقے سے جاری رہی، آن لائن ڈیش بورڈ میں تکنیکی خرابی کے باعث دوسرے روز کی رپورٹ کا اجراء نہ ہو سکا جبکہ پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز اور ہیلتھ افسر بھی فیلڈ میں متحرک رہے ۔

سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر صوفیہ بلال، ڈی ایچ او ڈاکٹر معیذ نے بتایا کہ 5 روزہ قومی انسداد پولیو مہم میں 9 لاکھ82 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ محکمہ صحت گوجرانوالہ کی جانب سے مجموعی طور پر 8902 افسروں و ملازمین پر مشتمل 4059 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں