پرکشش سیٹوں پر تعینات افسروں،ملازمین کا ریکارڈ طلب

پرکشش سیٹوں پر تعینات افسروں،ملازمین کا ریکارڈ طلب

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) نگران حکومت پنجاب نے گوجرانوالہ ڈویژن کے 55 مختلف محکموں میں پرکشش سیٹوں پرسالہا سال سے تعینات افسروں اور۔۔

ملازمین کا ریکارڈ طلب کر لیا جس کیلئے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز نے محکموں کے سربراہوں کو فہرستیں مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے ، ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے پرکشش سیٹوں پر تعینات آفیسرز کے تقرروتبالوں کا حتمی فیصلہ کیاہے اور اس سلسلے میںگوجرانوالہ،سیالکوٹ،گجرات،نارووال،منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد میں کمشنر آفس، ڈپٹی کمشنرز آفس،اور دیگر سرکاری اداروں کے سربراہوں کی ہنگامی بنیادوں پر فہرستیں مانگی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نویدحیدرشیرازی نے ماتحت آفیسر کو ڈویژن کے اعلیٰ عہدوں پر فائز افسروں کی تقرری کی مدت اور وہ کون کون سے عہدوں پر کب سے فائز ہیں کے بارے میں رپورٹ تیار کرنے کی ذمہ داری سونپ دی ہے جنہوں نے رپورٹ حاصل کرنے کیلئے سرکاری اداروں کے سربراہوں کو فوری طور پر ایک پرفارما فل کرکے کمشنر آفس بھجوانے کیلئے ٹاسک سونپ دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں