سیالکوٹ :بچوں کاجھگڑا خونریز لڑائی میں تبدیل،خاتون سمیت 8 زخمی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )بچوں کاجھگڑا خونریز لڑائی میں تبدیل ہوگیا، خاتون سمیت 8افراد زخمی ہوگئے ۔
تھانہ سبز پیر کے علاقہ چک آتمارام میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے جس سے صدیقہ بی بی ، محمد ندیم ، محمد سلمان ،محمد اشرف ، فیض رسول ، عامر ، دلاور اور صائم علی زخمی ہوگئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو روز قبل بچوں کی لڑائی ہوئی جس کاملزموں کو رنج تھا،فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگئے ۔