نان و نفقہ کی عدم ادائیگی پر 616 شوہروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ

نان و نفقہ کی عدم ادائیگی پر 616 شوہروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر ) عدالت نے لاکھوں روپوں کے نادہندہ 616 شوہروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ۔

عدالتی بیلفوں کو خواتین کے نان و نفقہ کی ادائیگی نہ کرنے والے شوہروں کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔ سول جج سدرہ انیق نے بیوی بچوں کے خرچہ کی مد میں لاکھوں کے نادہندہ 35 شوہروں کو جیل بھجوا دیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں