ساجد تارڑ ڈائریکٹر جامعہ گجرات منڈی بہائوالدین کیمپس تعینات

ساجد تارڑ ڈائریکٹر جامعہ گجرات  منڈی بہائوالدین کیمپس تعینات

منڈی بہائوالدین(نامہ نگار)ڈپٹی رجسٹرار جامعہ گجرات ساجد تارڑ نے بطور ڈائریکٹر منڈی بہائوالدین سب کیمپس کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا۔۔۔

 ساجد تارڑ کا تعلق پھالیہ سے ہے اور وہ تعلیم دوست گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، ڈائریکٹر جامعہ گجرات سب کیمپس ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ ان کا مشن ہے کہ منڈی بہائوالدین میں یونیورسٹی کی عمارت کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ مزید مضامین کی بی ایس کلاسز کا اجرا ممکن ہوسکے ،سینکڑوں طلبا و طالبات کو گھر کی دہلیز پر معیاری درسگاہ میسر آسکے ، معززین ضلع کی جانب سے ساجد تارڑ کی بطور ڈائریکٹر تعیناتی کو سراہا گیا اور امید ظاہر کی کہ وہ جامعہ گجرات سب کیمپس کی بہتری اور ترقی کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں