تمام تحصیلوں میں ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کاانعقاد

تمام تحصیلوں میں ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کاانعقاد

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) نگران وزیر اعلٰی کے احکامات پر ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے اور۔۔۔

 گوجرانوالہ کی تمام تحصیلوں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل/ ریونیو شبیر حسین بٹ، اسسٹنٹ کمشنر صدر میاں توصیف احمد نے تحصیل آفس گوجرانوالہ میں اور اسسٹنٹ کمشنرز کامونکی خرم مختار، نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر نے اپنی تحصیلوں میں شہریوں کی شکایات سنیں اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہ ریونیو سروسز کی فراہمی میں بہتری، عوامی شکایات کا فوری ازالہ اورسائلین کو درکارسروسز کی فراہمی میں شفافیت یقینی بنائی جائے گی۔ ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا مقصد سائلین کو حکومتی ریونیوسروسزکی ایک چھت تلے فراہمی ممکن بنانا ہے ۔ریونیو عوامی خدمت کچہری کے دوران ضلع بھرسے مجموعی طور پر 198 درخوستیں موصول ہوئیں، ماہ نومبر کے دوران رہ جانے والی 11 درخواستوں کی بھی شنوائی کی گئی جن میں سے 206 درخواستوں کو موقع پر ہی حل کردیا گیا جبکہ بقیہ03 درخواستیں کارروائی کیلئے متعلقہ حکام کوارسال کرتے ہوئے آئندہ کھلی کچہری سے قبل حل کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں