دنیا نیوز کے 15 سال مکمل ،وزیرآباد میں خصوصی تقریب

دنیا نیوز کے 15 سال مکمل ،وزیرآباد میں خصوصی تقریب

وزیرآباد(نامہ نگار )دنیا ٹی وی کے شاندار 15 سال مکمل ہونے پر صدر پریس کلب افتخار بٹ کی زیر صدارت پنجاب کالج میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس اور پرنسپل پنجاب کالج پروفیسر حافظ آصف عثمانی تھے ۔تقریب میں صوفی اشرف نثار، سید ضمیر کاظمی، بابو حامد منظور،شہباز بخاری،سیف اللہ بٹ،زاہد محمود ہاشمی،عمر اشرف،نیئر عالم،رانا عظم جگنو،حاجی سلطان،میاں لال،ڈاکٹر خالد محمود،راشد مہر، جبران بٹ،ندیم مغل سمیت صحافیوں اور سیاسی سماجی افراد نے شرکت کی ۔اس موقع پر بابو شعیب ادریس نے کیک کاٹا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بابو شعیب ادریس نے کہا کہ دور حاضر میں فوری اور مستند خبر عوام تک پہنچانا دنیا نیو کا طرہ امتیاز ہے ، چیئرمین میاں عامر محمود اور پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ۔ پرنسپل حافظ آصف عثمانی اورصدر پریس کلب افتخار بٹ نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا ،نمائندہ دنیا کاشف محمود خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں