ڈسکہ :ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان چاقو کے وار سے زخمی

ڈسکہ :ڈکیتی مزاحمت پر  نوجوان چاقو کے وار سے زخمی

ہیڈ بمبانوالہ ، منڈیکی گورائیہ ،ڈسکہ(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ڈاکوؤں نے رقم وموبائل فون چھین لیا، مزاحمت پر نوجوان کو چاقو کے وارکرکے زخمی کردیا ۔

تھانہ صدر کے علاقہ گلوٹیاں خورد کا اعجاز موٹرسائیکل پرجارہاتھاکہ ڈاکوؤں نے روک کر 15 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا نوجوان نے مزاحمت کی تو ڈاکوئوں نے چاقو کے وارکرکے زخمی کردیا، تھانہ صدرپولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں