گلیانہ اورگردونواح میں آوارہ کتوں کی بھر مار

گلیانہ اورگردونواح میں آوارہ کتوں کی بھر مار

گلیانہ(نامہ نگار )گلیانہ ،ملکہ سدکال ،آمنہ آباد اورگردونواح میں آوارہ کتوں کی بھر مار ،انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ، شہری خوف وہراس میں مبتلا ،گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔۔۔

متعدد بار نشاندہی کے باوجود متعلقہ حکام کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔ تفصیل کے مطابق ملکہ اور گردونواح میں سینکڑوں آوارہ کتوں کی وجہ سے شہری خوفزدہ ہیں،سکولوں کے بچے بھی ہر وقت خوف میں مبتلا ہوتے ہیں۔آوارہ کتے مختلف بیماریوں کا سبب بھی ہیں جنکے کاٹنے کے بعد مختلف بیماریاں بھی پھیل سکتی ہیں۔شہریوں نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اس مسئلہ سے لا علمی کا اظہار کر رہی ہے اور ہم ہر وقت خوف کا شکار رہتے ہیں،متعلقہ حکام سے جلد آوار و کتوں کو تلف کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں