حافظ آباد:ملک کی معمر ترین خاتون 135 برس کی عمر میں انتقال کر گئی

حافظ آباد:ملک کی معمر ترین خاتون  135 برس کی عمر میں انتقال کر گئی

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )تین صدیاں دیکھنے والی پاکستان کی معمر ترین خاتون محمد بی بی 135برس کی عمر میں حافظ آباد کے گاؤں شوری چٹھہ میں انتقال کرگئی ۔

مرحومہ محمد بی بی کی بڑی بیٹی کی عمر 90برس کے قریب ہے جبکہ پوتے ،پوتیوں ، پڑپوتے پڑپوتیوں ، نواسے ، نواسیوں، پڑنواسے اور پڑنواسیوں کی تعداد 100سے زائد ہے ۔مرحومہ کو شوری چٹھہ کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں