9 دسمبر کو جلالپور جٹاں میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہو گا :جاوید بٹ

 9 دسمبر کو جلالپور جٹاں میں مریم نواز  کا تاریخی استقبال ہو گا :جاوید بٹ

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )مسلم لیگ ن سٹی گجرات کے سابق صدر،امیدوار پی پی31 جاوید بٹ نے کہاہے کہ قائد محترمہ مریم نواز کا 9دسمبرکو جلالپورجٹاں یوتھ کنونشن میں آمد پرتاریخ سازاستقبال کیاجائے گا۔

 انہوں نے کہاکہ مریم نوازنے مسلم لیگ ن کومشکل وکٹھن حالات سے اپنی انتھک محنت،جدوجد سے نکالتے ہوئے پارٹی ورکرکو حوصلہ دینے میں کلیدی کردارادا کیا اورپارٹی مخالف قوتوں کادیدی دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے اکیلے میدان میں انکامقابلہ کیا،جاوید بٹ نے کہاکہ مریم نواز نے عورتوں کوانکے حقوق دلوانے کی جدوجہد میں بھی بھرپورکردارادا کیا انہوں نے کہاکہ9دسمبرکو شادمان کالونی سے بڑا قافلہ جلالپورجٹاں سٹیڈیم پہنچ کراپنی قائد کااستقبال کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں