الیکشن قریب آتے ہی پی پی 70 کی سیاست میں بڑی ہلچل

الیکشن قریب آتے ہی پی پی 70 کی سیاست میں بڑی ہلچل

قلعہ دیدارسنگھ(نامہ نگار )الیکشن قریب آتے ہی پی پی 70 کی سیاست میں بڑی ہلچل شروع ہو گئی اور۔۔۔

 علاقہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت وسابق ناظم قلعہ دیدارسنگھ حاجی محمد ارشد مہر(مرحوم) کے صاحبزادے وامیدوار برائے چیئرمین قلعہ دیدارسنگھ خرم شہزاد مہرنے سرکردہ برادریوں کے ساتھ مل کر آزاد امیدوار پی پی 70 چودھری عاطف منیر دوگل کی حمایت کا اعلان کردیا۔اس سلسلہ میں خرم شہزاد مہر نے اپنے ڈیر ے پر تقریب کا انعقاد کیا جس میں مہر برادری اور دیگر برادریوں کی بااثر شخصیات نے دوران خطاب کہا کہ ہم پی پی 70سے آزاد امیدوار عاطف منیر دوگل کو آئندہ الیکشن میں بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں اور انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائینگے ۔ عاطف منیر دوگل نے کہا کہ خرم شہزاد مہرنے مجھ پراعتمادکااظہار کرتے ہوئے جو عزت دی ہے وہ قابل اعزاز ہے میں ان کی توقعات پر پورا اتروں گا عوام ہمارا ساتھ دیں ان کو مایوس نہیں کرینگے ۔اس موقع پر سابق صدر مسلم لیگ پی پی 70محترمہ ثریا آصف پندھیر، ملک شفاقت علی، ندیم صادق مہر،حاجی اکرم مہر ،سابق کونسلر منیر احمد کمبوہ، نذیر احمد قصوری سمیت شہری کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں