اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کا بھٹہ خشت کا دورہ، کمسن بچوں کو کام سے روک دیا

اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کا بھٹہ خشت  کا دورہ، کمسن بچوں کو کام سے روک دیا

وزیرآباد( نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کا فضائی آلودگی کو کم کرنے اور سموگ پر قابو پانے کے لیے وزیرآباد کے مختلف علاقوں میں قائم بھٹہ خشت کا دورہ، بھٹہ پر کام کرنے والے کمسن بچوں کو کام سے روک دیا اور مالکان پر مقدمہ کرا دیا گیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم۔آسی نے احمد نگر روڈ پر اینٹوں بھٹے پر چھاپہ مارا تو وہاں پر کمسن بچے کام کر رہے تھے جس پر انہوں نے بھٹہ مالکان کے خلاف چائلڈ لیبر ایکٹ کے تحت کاروائی کا حکم دیا دوسری جانب انہوں نے بھٹہ خشت مالکان کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ وہ اپنے بھٹوں کو زگ زیک ٹیکنالوجی پر منتقل کر لیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں