حافظ آباد:5 ڈاکوئوں کا گھر گھس کر اہل خانہ پر تشدد ،لوٹ مار

حافظ آباد:5 ڈاکوئوں کا گھر گھس کر اہل خانہ پر تشدد ،لوٹ مار

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا، نامہ نگار )حافظ آباد کے پھول ٹاؤن میں ڈکیتی کی بڑی واردات ۔5 نامعلوم مسلح ایک گھر میں اہل خانہ کو یرغمال بناکر 22لاکھ روپے سے زائد نقدی ،لاکھوں کے زیورات لوٹ لے گئے ۔

 ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی بھی کردیا۔پولیس خراٹے لیتی رہ گئی۔ پانچ نامعلوم مسلح ڈاکورات کی تاریکی میں کاروباری شخصیت محمد اسلم ولد محمداکبر کے گھر داخل ہوئے اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر گھر سے 22لاکھ روپے سے زائد نقدی ،دوعددموبائل اور لاکھوں روپے کے زیورات لوٹ لئے اور فرار ہوگئے ۔اس دوران ڈاکوؤں نے محمد اسلم کے والد اور والدہ سمیت تمام اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ جس سے اسکی والدہ اور والدہ زخمی بھی ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں