ایف پی سی سی آئی الیکشن جیتیں گے :عاطف اکرام

ایف پی سی سی آئی الیکشن جیتیں گے :عاطف اکرام

گوجرانوالہ،گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار) یونائیڈ بزنس گروپ کے نامزد صدارتی امیدوارعاطف اکرام نے کہا ایف پی سی سی آئیکے الیکشن برائے سال 2024-25 میں یونائیڈبزنس گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسراٹھانہیں رکھے گا۔

یو بی جی کو گوجرانوالہ سمیت پاکستان بھر کے چیمبرز اور ٹریڈ ایسوسی ایشنز کی بھرپور حمایت حاصل ہے ۔فیڈریشن کے قابضین نے کاروباری مسائل سلجھانے کے بجائے الجھادئیے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس کی طرف سے یو بی جی گروپ کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پرسینئرنائب صدر حمیس گلزار مغل، نائب صدر عادل ندیم،یونائیڈ بزنس گروپ سے ظفر بختاوری، عامر عطا باجوہ، منظور الحق ملک،مومن ملک، رحمان عزیز چن، کریم عزیز ملک، خرم اعجاز وہرا، سید مظہر علی، قاضی محمد اکبر، دیگر امیدوار ثاقب فیاض مگوں،ذکی اعجاز، حاجی آصف سخی ، آصف انعام ، امان پراچہ ، زین اختر کے علاوہ بزنس کمیونٹی کی کثیرتعداد موجود تھی۔ علاوہ ازیں یونائیٹڈ بزنس گروپ کے وفد نے عاطف اکرام شیخ کی زیرقیادت گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا ،شاہین و فاؤنڈر گروپ کی قیادت اور گجرات چیمبر اور پاٹری ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو باڈیز اور جنرل باڈیز ممبر کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کی۔ مہمانوں کا استقبال حاجی ناصر محمود گروپ لیڈر شاہین گروپ ، اشفاق احمد رضی گروپ لیڈ فاؤنڈر گروپ ،محمد اسد بھٹی ، محمد منیر پشاوری ، وحید الدین ،ثوبان ظہیر بٹ، سعید احمد بٹ،طارق بلال ملک، عامر نعمان، عدنان اقبال مکی، راجہ اعجاز، علی حسن، شیخ ادریس احمدنے کیا۔ حاجی ناصر محمود اور اشفاق احمد رضی نے گجرات چیمبر اور پاٹری ایسوسی ایشن کے امیدواروں کی طرف سے سپورٹ کی یقین دہانی کر ائی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں