سمبڑیال: اتائی کے غلط انجکشن سے جاں بحق خاتون سپرد خاک ، کلینک سیل

سمبڑیال: اتائی کے غلط انجکشن سے  جاں بحق خاتون سپرد خاک ، کلینک سیل

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے علاقہ میں اتائی کے کلینک غلط انجکشن لگنے سے جابق ہونے والی 60 سالہ رشید بی بی کو سپرد خاک کر دیا۔

 رابطے پر ڈپٹی ڈی ایچ او بشیر واہلہ نے بتایا کہ اتائی مشتاق کا کلینک سیل کر کے ابتدائی انکوئری شروع کر دی ہے جلداسکا کیس ڈرگ کورٹ بھیج دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سمبڑیال میں اس وقت لاتعداد اتائی کام کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں