سیالکوٹ:بجلی چوری کرنے والے 7 افراد پکڑے گئے

سیالکوٹ:بجلی چوری کرنے  والے 7 افراد پکڑے گئے

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا) ڈائریکٹ تاریں اور میٹر میں ردبدل کرکے بجلی چوری کرنے والے 7 افراد پکڑے گئے ۔

تھانہ سول لائن پولیس نے ایس ڈی او گیپکو کی رپورٹ پر ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے والے فدا حسین، امانت علی، تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ سے اصغر، تھانہ اگوکی کے علاقوں سے علی رضا، عمر داز اور عصمت اﷲ، تھانہ ستراہ کے علاقہ سے زاہد ، تھانہ بڈیانہ کے علاقہ سے ذبیح اﷲ کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں