پھالیہ:40 روز قبل لاپتہ ہونے والا بچہ بازیاب
پھالیہ(نامہ نگار)40 روز قبل لاپتہ ہونے والا بچہ بازیاب مبینہ طور پر پولیس کی طرف سے گھیرا تنگ ہونے پر ملزم اغوا ہونے والے بچے کو بازار میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
پھالیہ کے محلہ مصطفی کے رہائشی محمد عرفان نے 40روز قبل تھانہ پھالیہ میں درخواست دی کہ اس کا 15 سالہ بچہ فیضان گھر سے قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے درس گاہ سبزی منڈی پھالیہ گیا لیکن کھر واپس نہ آیا ملزم 40 دن بعد بچے کو مین بازار چھوڑا اور فرار ہو گئے ۔