11ماہ میں چوری وڈکیتی کے 1ہزارسے زائدملزم گرفتار
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)گوجرانوالہ اور وزیر آباد پولیس نے سال2023 کے 11ماہ کی کارکردگی جاری کر دی۔
چوری، راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب 433گینگز کے 1ہزار سے زائد ارکان کو گرفتار کر کے ان سے 48کروڑ سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔8ہزارسے زائداشتہاری ملزموں اور بیرون ملک فرار 23افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں 17سال سے روپوش اشتہاری ملزم کو بھی پکڑاگیا ۔ناجائز اسلحہ کے 2ہزار255 ملزموں گرفتار کرکے ان سے 2ہزار5سوسے زائد اسلحہ اور ہزاروں گولیاں برآمد کی گئیں۔ 2ہزار5سوکلو سے زائد منشیات اور15ہزار800لٹر شراب برآمد کی گئی۔اندھے قتل کے 41مقدمات کو ٹریس آؤٹ کر کے 87 ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔ریپ میں ملوث170 جبکہ بچوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث133 ملزموں کو گرفتارکیاگیا۔پتنگ بازی اور پتنگ فروشی میں ملوث1ہزار400کے قریب ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3لاکھ سے زائد پتنگیں اور 4ہزار 760ڈور کی گوٹیں برآمد کی گئیں۔