ڈسکہ :یوریا کھادنا یاب ،گندم کی کاشت متاثر ہونے کا خدشہ

ڈسکہ :یوریا کھادنا یاب ،گندم کی کاشت متاثر ہونے کا خدشہ

ڈسکہ(نامہ نگار)یوریا کھادنا یاب ہوگئی، کسانوں کو بروقت کھاد نہ ملنے پر گندم کی کاشت متاثر ہونے کا خدشہ پیداہوگیا۔۔

،کسان در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسکہ شہر اور گردونواح میں یور یا اور ڈی اے پی کھا دنا یاب ہو گئی ہے ، کسانوں کو بروقت کھاد نہ ملنے پر گندم کی کاشت متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ محکمہ زراعت کے افسر بڑے مگر مچھوں کے بجائے چھوٹے دکانداروں کے خلاف کارروائی کر کے اعلیٰ حکام کو سب اچھا کی رپورٹ دینے میں لگ گئے ، کھاد کے بڑے ڈیلرز با اثر افراد ہیں جن کے خلاف کوئی بھی محکمہ کا رروائی سے گریزاں ہے ۔ کاشتکارو ں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دیہات میں حکومتی ریٹس پر کھاد کی فراہمی کو یقینی بنائے تا کہ عام کسان تک کھاد پہنچ سکے ۔ زمینداروں نے نگران وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ بڑے ڈیلرز کے ساتھ ساز باز کرنے وا لے افسروں کیخلاف کارروائی کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں