خالد سلیم کا و یمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے زیرتعمیر کیمپس کا دورہ
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا )سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب خالد سلیم نے ایمن آباد روڈ پر گورنمنٹ کالج و یمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے۔۔
زیرتعمیر امام بی بی کیمپس کا دورہ کیا اور کیمپس میں ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور وفاق کی جانب سے زیر تعمیر اکیڈمک ، ایڈمن بلاکس اور رہائشی منصوبے پر کام کی پراگرس کا جائزہ لیا۔ کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ شاہ میر اقبال،وائس چانسلر جی سی وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر زریں فاطمہ رضوی،پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس،ڈاکٹر محمد افضال بٹ،ڈاکٹر ولید خان اور ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ مرزا فاروق کے علاؤہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے حکام بھی موجود تھے ۔ سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن خالد سلیم نے کہا کہ یونیورسٹی کیمپس کی جلد از جلد تکمیل کیلئے مطلوبہ فنڈز فراہم کئے جائیں گے تاہم یونیورسٹی میں اکیڈمک بلاک اور ایڈمن بلاک کی تعمیر فیز ون میں مکمل کروائی جائے اوریونیورسٹی کیمپس میں تدریسی عمل کا جلد از جلد آغاز ہوسکے ۔ کہ جلد صوبائی وزیر تعلیم سیالکوٹ کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی سمبڑیال اور جی سی وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے زیر تعمیر منصوبوں کا معائنہ کریں گے اور ضمن میں یونیورسٹیز کے متعلقہ حکام اپنے آراء اور تجاویز منسٹر ایجوکیشن پنجاب کے روبرو پیش کرسکیں جن کی روشنی میں اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔