سیالکوٹ:صدر بار سمیت50وکلا کیخلاف درج مقدمہ خارج

 سیالکوٹ:صدر بار سمیت50وکلا کیخلاف درج مقدمہ خارج

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )صدر بار سمیت50وکلا کے خلاف درج مقدمہ نا قابل دست انداز ی پولیس قرار دیکر خارج کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ نے بار ایسوسی ایشن کے ممبر ابرار حسین ولانہ ایڈووکیٹ کو 16 ایم پی او کے تحت حراست میں لیکر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں پابند سلاسل کردیا تھا جس پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلا نے ضلع کچہری چوک میں شدید احتجاج کیا اور ڈپٹی کمشنر آفس کے کمپلیکس کے بیرونی گیٹ کو تالالگا کر بند کردیا جس پر سو ل لائن پولیس نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر مقصود احمدبھٹی، احسن اسماعیل گجر ،نائب صدر مہر قدیر اکبر،احمد نصیر ملک، ایم اظہر چودھری، بلال، راحت نذیر وینس، آر کے اسلام، میاں کاشف، انوار شاہ ،مدثر سلہری، شاہد میر ،حافظ عمار، رانا فیصل، انعام اﷲ بھٹی ،شاہد اقبال وریا، ،ملک اکبر اعوان، عامر بٹ بار ملازم اور 35نامعلوم وکلا کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا جس پر وکلا کئی روز سے احتجاج کررہے تھے اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ہوا تھا ۔ ایس ایچ او سول لائن سیالکوٹ نے ہفتہ کے روز مقدمہ کے اندراج کے بعد ضمنی کا اندراج کرتے ہوئے وکلا کے خلاف مقدمہ کو ناقابل دست اندازی جرم قرار دیتے ہوئے خارج کردیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں