پنڈی بھٹیاں:مویشی منڈی میں مقررہ فیس سے زائد وصولی
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)قصاب ایسوسی ایشن کے صدر احمد علی نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع حافظ آباد کی مویشی منڈی میں مقررہ فیس سے زائد رقم وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔
جس کو ختم نہیں کرایا جا سکا اور منڈی میں مویشی فروخت اور خریدنے والوں سے مرضی کی فیس وصول کی جاتی ہے ،بیوپاری پریشان ہیں ،کوئی آواز بلند کرتا ہے تو وہاں پر موجود عملہ دھمکی دے کر چپ کرادیتا ہے ۔انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے نوٹس میں لاتے ہوئے کہا کہ چھوٹے جانور کی فیس 100 روپے کے بجائے 200 روپے اور بڑے جانور کی 500 روپے کے بجائے 700 روپے وصول کی جا رہی ہے ۔