پنڈی بھٹیاں:ٹریفک کا نظام درہم برہم ،شہریوں کو مشکلات

پنڈی بھٹیاں:ٹریفک کا نظام درہم برہم ،شہریوں کو مشکلات

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر کی مبینہ ملی بھگت اور غفلت سے ضلع بھر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ۔۔۔

 پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر کی مبینہ ملی بھگت اور غفلت سے ضلع بھر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ،قوانین کی خلاف ورزی اور شہروں میں ٹریفک جام معمول بن گیا ،ضلع بھر میں ٹریفک پولیس اہلکار دن رات پرائیویٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر شاہراووں پر ناکے لگا کر چیکنگ کی آڑ میں مبینہ طور پر رشوت خوری کرتے ہیں ، اہلکاروں کی کرپشن کی وجہ سے کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیوروں کو بھی کھلی چھوٹ ملی ہو ئی ہے جو سڑکوں پر حادثات کا باعث بن رہے ہیں ،ڈی پی او حافظ آباد نے شہریوں کی شکایات اور ایجنسیوں کی رپورٹوں پر پچھلے ماہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کو سخت سزائیں بھی دی تھیں لیکن اس کے باوجود اہلکاروں نے اپنا رویہ بدلا اور نہ ہی کرپشن کم ہوئی ۔پنڈی بھٹیاں شہر میں بھی ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے ، خصوصاً سکولوں میں چھٹی کے اوقات میں سڑکوں پر افراتفری کا منظر ہوتا ہے لیکن ٹریفک پولیس اہلکار کہیں بھی نظر نہیں آتے جبکہ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر مبینہ طور پر اپنا حصہ وصول کر کے دفتر میں بیٹھے رہتے ہیں ۔ شہریوں نے آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈی پی او حافظ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک کے نظام کی درستگی اور کرپٹ اہلکاروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں