بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

 بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

ڈسکہ،ہیڈ بمبانوالہ (نمائندہ دنیا ، نامہ نگار) بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی امداد میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ، روزہ دار خواتین گھنٹوں لائنوں میں کھڑا رہنے کے باوجود امداد سے محروم ، متعدد روزہ دارخواتین کی طبیعت خراب ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ڈسکہ جناح چوک میں قائم سنٹر میں امداد کیلئے آنے والی خواتین نے بتایا کہ ہم سحری کے وقت سے لائن میں کھڑی ہیں مگر پورا دن گزر جانے کے باوجود ہماری باری نہیں آرہی دور درواز دیہات سے آنے والی خواتین نے بتایاکہ ہم کئی روزسے چکر لگارہی ہیں مگرا بھی تک امداد سے محروم ہیں، امداد حاصل کرنے والی چند خواتین نے کٹوتی کرنے کا بھی انکشاف کیا ۔مستحق خواتین نے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں