نان بائیوں نے 100 گرام کے بجائے روٹی 80 گرام کی کر دی

نان بائیوں نے 100 گرام کے بجائے روٹی 80 گرام کی کر دی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)حکومتی ہدایت پر روٹی سستی کرنے والے نان بائیوں نے 100 گرام کے بجائے روٹی کا پیمانہ 80 گرام پر محدود کردیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے روٹی کا ریٹ 16 روپے کرنے اور اس پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

 جس کے بعد فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بھی پھرتیاں دکھانا شروع کیں اور چند ایک مقامات پر ریٹس کے بینرز آویزاں کروانے کے بعد خاموشی اختیار کرلی تاہم روٹی کے ریٹس پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کے لیے دوہری مشکل کھڑی کردی ہے ۔ بیشتر تندور مالکان نے روٹی سستی کرنے کے بجائے آٹے کی مقدار کم کردی ہے اورحکومتی نرخوں پر عملدرآمد کرنے سے بھی انکار کردیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ 100 گرام کے نام پر بمشکل 80 گرام کی روٹی فراہم کی جا رہی ہے ۔ تاہم ضلعی افسر وزیر اعلیٰ کو سب اچھا ہے کی رپورٹ دے رہے ہیں۔ چیکنگ کے لیے جانے والے افسروں کی توجہ ریٹس پر مرکوز ہوتی ہے جبکہ روٹی کے وزن پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں