کھانسی کے 6 اقسام کے سیرپ جعلی قرار ،مارکیٹ سے اٹھانے کا حکم

کھانسی کے 6 اقسام کے سیرپ جعلی قرار ،مارکیٹ سے اٹھانے کا حکم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کھانسی کے 6 اقسام کے سیرپ جعلی قرار دیتے ہوئے مارکیٹ سے اٹھانے کا حکم دے دیا گیا۔

فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں کھانسی اور سانس کی بیماری کے علاج میں استعمال ہونے والے 6 مختلف سیرپ جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ معاملہ سامنے آنے پر چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب نے متعلقہ اضلاع کے ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایات جاری کردیں جن کے مطابق سیرپ کے موصول ہونے والے سیمپلز غیرمعیاری پائے گئے جس کے بعد سی ایف ٹیکسول اور میکسر کے 6 بیچ مارکیٹ سے فوری طور پر اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں