حافظ آباد:وکلا کی ہڑتال ،ڈپٹی کمشنر دفتر کے باہر دھرنا

حافظ آباد:وکلا کی ہڑتال ،ڈپٹی کمشنر دفتر کے باہر دھرنا

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ بار کے سیکرٹری جنرل رائے وقار اور دوسینئر وکلا سمیت13افرادکے خلاف ضلع کونسل کے چیف آفیسرشہزاداختر کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنائے جانے کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ڈسٹرکٹ بار کے وکلا نے مکمل ہڑتال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سندس ارشاد کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی اور بعدازاں انکے آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔اس دوران ڈپٹی کمشنر سندس ارشاد اپنے آفس میں موجود رہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی ڈپٹی کمشنر کی حفاظت پر مامور رہی۔وکلا جنکی قیادت صدر بار عمر خضر ہنجرا ایڈووکیٹ ،سیکرٹری رائے وقار،چودھری امان اﷲسندھو اور ممبر پنجاب بار کونسل محمد فاروق کھوکھر کررہے تھے ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر سندس ارشاد کے خلاف شدید نعر ے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کے سیکرٹری جنرل رائے وقارکے خلاف سندس ارشاد ڈپٹی کمشنر کے ایما پرجو ایف آئی آر درج کی گئی ہے ،وہ پوری بارکے خلاف ہے ۔وکلا نے الزا م عائد کیا کہ ڈپٹی کمشنر کرپشن میں ملوث ہے ،ڈپٹی کمشنر کی تبدیلی تک احتجاج جا ری رہے گا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں