طالبات کی درخواست،پرنسپل نرسنگ کالج سے رپورٹ طلب

 طالبات کی درخواست،پرنسپل نرسنگ کالج سے رپورٹ طلب

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) نرسنگ کالج کی طالبات کی تحریری درخواست پر پرنسپل سے رپورٹ طلب کر لی گئی ۔

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے لیٹر نمبر 1.29/16 SO(N &AHSE) کے تحت نرسنگ کالج گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کی طالبات کی طرف کالج آف نرسنگ میں تعینات مرد سپرنٹنڈنٹ جواد کے رویے اور نامناسب حرکات سے کالج کا ماحول خراب ہو نے کی شکایت پر ڈاکٹر فاطمہ نے پرنسپل کالج ندیم کوثر سے رپورٹ طلب کرلی۔اس سلسلہ میں پرنسپل کالج آف نرسنگ ندیم کوثر سے رابط ممکن نہ ہوسکا۔یاد رہے تقریباً 8ماہ قبل نرسنگ کالج کے ہاسٹل میں غیر متعلقہ افراد داخل ہوئے اور جھگڑے کا واقعہ ہوا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں