پی پی 36 ضمنی الیکشن :ن لیگ نے عدنان افضل کو ٹکٹ جاری کر دیا

پی پی 36 ضمنی الیکشن :ن لیگ  نے عدنان افضل کو ٹکٹ جاری کر دیا

وزیرآباد(نامہ نگار)مسلم لیگ( ن)نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 36 علی پور چٹھہ میں ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں عدنان افضل چٹھہ کوٹکٹ جاری کر دیا ،وہ مسلم لیگ ن کے امیدوار ہونگے ۔

انہوں نے جنرل الیکشن میں 49328 ووٹ حاصل کئے اور دوسرے نمبر پر رہے ، انکے مدمقابل چودھری محمد احمد چٹھہ 87549 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے احمد چٹھہ قومی اسمبلی کی نشست پر بھی جیتے تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں