سمبڑیال:وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم

 سمبڑیال:وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری ،ڈکیتی کی 6 وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم ہوگئے ۔

 تھانہ سمبڑیال کے علاقہ سستابازار میں خریداری کے لیے آنے والے نوجوان محمد افضال کابازار کے باہر سے موٹر سائیکل ، مقامی بینک سے 1لاکھ 25سو روپے نکلوا کر جانے والے شہری طیب فرید سے 3 نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوں نے اسلحہ کے زورپر چھین کر فرار ،ہسکول پمپ وزیرآباد کے قریب تصور حسین سے 70ہزار روپے ،چک کھینہ روڈ بھوپالوالہ شہباز احمد سے 2 نامعلوم ڈاکوئو ں نے 76 ہزارروپے ،موبائل فون ،محلہ اسلام آباد گلی نمبر10 محمد خلیل کے بھائی گلی نمبر12 کے نجی سکول سے ایک موٹر الیکٹرک مالیت 50 ہزار ،اڈ ا بیگووالہ کے سفیان اشرف کی دکان کے باہر سے موٹر سائیکل چوری ہو گئی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں