سرکاری ہسپتالوں میں بیڈز کی تعداد میں اضافہ نہ ہوسکا

سرکاری ہسپتالوں میں بیڈز کی تعداد میں اضافہ نہ ہوسکا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) گوجرانوالہ ڈویژن کے سرکاری ہسپتالوں میں بیڈز کی تعداد میں اضافہ نہ ہوسکا ،ایمرجنسی اور مختلف وارڈز میں لگے بیڈز پر دوسے تین مریضوں کو لٹانا معمول بن گیا۔

 ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن کی آبادی 1کروڑ61لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور ڈویژن کے واحد ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بھی صرف700 بیڈز موجود ہیں جہاں روزانہ ایمرجنسی سنٹر اور ان ڈور میں چارسے 6 ہزار مریض آتے ہیں بیڈز کی کمی کے باعث ایک بیڈ پر دو مریضوں کو لٹانا معمول بن گیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں