پودے لگا کرہم آئندہ نسل کو آلودگی سے بچاسکتے :طاہر عمران کولار

 پودے لگا کرہم آئندہ نسل کو آلودگی سے بچاسکتے :طاہر عمران کولار

وزیرآباد(نا مہ نگار)جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد طاہر عمران کولار نے اینٹی نارکوٹکس ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کے۔۔

 زیر اہتمام شہید نوید یونس کئیر سنٹر ادارہ ترک منشیات پٹھانوالی میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودے لگانے کے موقع پرکہاکہ پودے لگا کرہم آئندہ نسل کوآلودگی سے بچاسکتے ہیں، حکومتی شجرکاری مہم کا مقصد گلوبل وارمنگ سے مقابلہ کرناہے ، اگر درخت نہ لگائے گئے تو ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوگا اورمستقبل میں پاکستان ریگستان بن سکتا ہے ،ملک میں جہاں بھی خالی جگہ میسر ہو وہاں ہمیں پودے لگانے ہوں گے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں