کیو ڈی پی ایس کیلئے بھرپوراقدامات کاسلسلہ جاری رہے گا:کمشنر

کیو ڈی پی ایس کیلئے بھرپوراقدامات کاسلسلہ جاری رہے گا:کمشنر

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) کمشنر / چیئر مین بورڈ آف گورنر ز قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے ۔۔

کہ کیو ڈی پی ایس کے ڈسکہ’ وزیر آباد’ نوشہرہ ورکاں اور لالہ موسیٰ کے سیٹلائٹ کیمپسز کو بھی شاندار تعلیمی نتائج اور ہم نصابی سر گرمیوں کے حوالہ سے ڈویژنل کیوڈی پی ایس کے ہم پلہ بنانے کیلئے بھرپوراقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سیٹلائٹ کیمپسز کی تعلیمی کارکردگی اور مالی و انتظامی امور کی بہتری کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کے تفصیلی جائزہ کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا۔ کمشنر نے مزیدکہاکیو ڈی پی ایس پورے صوبہ کا ایک منفرد تعلیمی ادارہ بن چکا ہے اورسابق وزیر اعلی محسن نقوی نے بھی اپنے دورہ گوجرانوالہ میں کیو ڈی پی ایس کے معیار کو سراہتے ہوئے اسے منی ایچی سن قرار دیا تھا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سیٹلائٹ کیمپسز میں جاری ترقیاتی کاموں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے اور تعمیراتی معیار کو ہرصورت یقینی بنایا جائے 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں