لالہ موسیٰ:منشیات فروشوں اور اسلحہ برداروں کیخلاف پریشن، 3 گرفتار

لالہ موسیٰ:منشیات فروشوں اور اسلحہ برداروں کیخلاف پریشن، 3 گرفتار

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا)پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کیخلاف خصوصی آپریشن، 3 ملزم گرفتار، ساڑھے 4 کلو سے زائد چرس اور پسٹل 30 بور برآمد کرلیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر اعجاز علی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے علی امیر عرف علی شاہ سکنہ معین دین پور کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 3کلو سے زائد چر س برآمد کر لی گئی، دوسری کارروائی میں ساجد ندیم سکنہ پنڈی حسنہ کو گرفتار کر کے پسٹل30بور برآمد کر لیا،ایس ایچ او  انسپکٹر لیاقت حسین نے بلاول شریف کو گرفتار کر کے 1500گرام چرس برآمد کر لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں