صحابہ اکرام ؓ کی زندگیاں ہمارے لئے مشعل راہ :اجمل رضا

صحابہ اکرام ؓ کی زندگیاں ہمارے لئے مشعل راہ :اجمل رضا

راہوالی( نمائندہ دنیا ) علامہ پیر محمد اجمل رضاقادری نے کہاہے کہ صحابہ اکرام ؓ کی زندگیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ،جنہوں نے ہمیشہ خوش اخلاقی کا درس دیا آپس میں میل جول پیدا کیا جبکہ کفار کے سامنے اسلام کی خاطر ننگی تلوار کی مانند رہے ۔

 انہوں نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی میں خوش رہنا سیکھیں اور آزمائشوں میں صبر کا دام نہ چھوڑیں آزمائشوں میں اﷲ اور اسکے رسولؐ کی رضا میں پورا اترنے والے دنیاو آخرت میں کامیاب ہو تے ہیں۔ انہوں نے کہا اپنے دلوں کے اندر نرمی ،خوش اخلاقی ملنساری پیدا کریں تاکہ ماحول پرامن رہے لیکن بدقسمتی سے قوم اس کے برعکس چل رہی ہے جس سے معاشرہ میں بگاڑ ہے اور ماحول ساز گار نہیں بلکہ بد امنی اور تباہی کی جانب راغب ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپس میں گرم جوشی سے ملنے سے نفرتیں ختم ہوتی ہیں اور محبت بڑھتی ہے دکھوں تکلیفوں میں اﷲ اور اسکے رسول ؐ کو ہمیشہ یاد کریں دکھوں کے اظہار سے ناشکری ہوتی ہے جو اﷲ کو ناپسند ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں