سیالکوٹ:گاڑیوں میں ایل پی جی استعمال کر نیوالے 5 ڈرائیور گرفتار

سیالکوٹ:گاڑیوں میں ایل پی جی  استعمال کر نیوالے 5 ڈرائیور گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) پابندی کے باوجود مسافر گاڑی میں ایل پی جی بطور ایندھن استعمال کرنیو الے 5 افراد گرفتار، مسافر گاڑیاں قبضہ میں لے لی گئیں۔

 تھانہ ستراہ کے علاقہ سے پولیس نے پابندی کے باوجود مسافر گاڑی میں ایل پی جی بطور ایندھن استعمال کرنے والے ڈرائیور احسان اﷲ، تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ ڈرائیور شہروز، تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ سے ڈرائیور محمد ارشد ، تھانہ قلعہ کالر والہ کے علاقہ سے ڈرائیور عاطف اور تھانہ موترہ کے علاقہ سے ڈرائیور خرم شہزاد کو گرفتار کرکے انکی مسافر گاڑیاں قبضہ میں لی اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں