ڈی پی او چنیوٹ کی جامعہ مسجد صدیق اکبر میں کھلی کچہری
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے ڈی پی او چنیوٹ عبداﷲاحمد نے نماز جمعہ کے موقع پر جامعہ مسجد صدیق اکبر محلہ گڑھا میں کھلی کچہری لگائی، اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی مولانا محمد الیاس چنیوٹی بھی موجود تھے ۔
ڈی پی او عبداﷲاحمد نے شہریوں کے مسائل سنے اورانہیں مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ شرکاءکو پولیس کی جانب سے مہیا کی جانے والی عوام دوست پولیس خدمات، بہتر پبلک سروس ڈیلیوری کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ڈی پی اوعبداﷲاحمد نے کہا کہ مسجد میں لوگوں کے مسائل سننا سنت نبوی ہے ،مسجد میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد آپ کے مسائل آپ کے پاس آکر سننا اور ان کو حل کرنا ہے ۔شہری معاشرتی و اخلاقی برائیوں اور جرائم پیشہ عناصر سے متعلق اطلاع دے سکتے ہیں ،تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں ،شہری کسی بھی مسئلے ، پریشانی یا جرائم پیشہ عناصر سے متعلق اس موبائل نمبر 0323-7543444 پر اطلاع دے سکتے ہیں۔ ایم پی اے مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے مساجد میں کھلی کچہریوں کے اقدام کو سراہا۔دوسری طرف سرکل ڈی ایس پیز نے بھی اپنے اپنے سرکلز میں مساجد میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا ۔