ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کے عوامی مسائل حل کرنے کے احکامات

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کے عوامی مسائل حل کرنے کے احکامات

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ رانا ایم عمر نے اپنے آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں ۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پرسرکاری دفاتر میں صبح 10 بجے سے 11:30 بجے تک ڈیڑھ گھنٹہ عوام الناس کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لئے اقدامات کرنے کے لئے مختص کیے گئے ہیں ، ڈپٹی کمشنرچنیوٹ رانا محمد عمر نے بھی متعلقہ وقت میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کے مسائل سن کر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام الناس کے مسائل وشکایات کے حل میں تاخیری حربوں کی کوئی گنجائش نہیں لہٰذاصبح 10 بجے سے دن 1130 بجے تک اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگرضلعی محکموں کے سربراہان عوام الناس کے لئے قابل رسائی رہیں ، اس دوران کوئی میٹنگ یا فیلڈ وزٹ شیڈول نہیں ہوگا، عوام کے مسائل کا حل ہی ترجیح ہونی چاہیے۔علاوہ ازیںاسسٹنٹ کمشنر شمس الرحمن نے چنیوٹ ، اسسٹنٹ کمشنرمیڈم شازیہ رحمان نے لالیاں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود نے بھوانہ میں اپنے دفاتر میں مقررہ وقت کے دوران عوامی مسائل سن کر ضروری احکامات جاری کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں